Live Updates

الیکشن ٹریبونل ابیٹ آبادنے آر اوکا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

قاسم شاہ ،ملک طاہر اقبال اورفیصل زمان کی اپیل منظور، الیکشن لڑنے کی اجازت

منگل 26 جون 2018 21:21

تر بیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) الیکشن ٹریبونل ابیٹ آبادنے آر اوکا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قاسم شاہ ،ملک طاہر اقبال اورفیصل زمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے 42ہری پور (iii) عبدالقیوم صدیقی نے جانچ پڑتال اور اعتراضات کے بعد صاحبزادہ قاسم شاہ ،سابق ایم پی اے فیصل زمان اورملک طاہر اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے سید قاسم شاہ ،فیصل زمان اور ملک طاہر اقبال نے کا غذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کیخلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کر رکھی تھی منگل کے روز الیکشن ٹربیونل نے سید قاسم شاہ ،ملک طاہر اقبال اور فیصل زمان کی اپیلوں پر سماعت کر تے ہوئے ریٹرننگ آفیسرکے کا غذات نامزدگی مسترد کر نیکا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قاسم شاہ ،ملک طاہر اقبال اور فیصل زمان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی یاد رہے کہ حلقہ پی کے 42 ہر ی پور (iii) سے صرف 5اٴْمیدوار وں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے گئے تھے سابق ایم پی اے فیصل زمان ،سابق ایم پی اے گوہر نوازخان، سابق ایم پی اے فائزہ رشید ،مرکزی سیئنر نائب صدر و سینٹیر پیر صابر شاہ کے بھتیجے سید قاسم شاہ ،تحریک انصاف کے نامزد اٴْمیدوارطاہر اقبال ،عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد اٴْمیدوارشوکت رحمان مشوانی، ارشد خان ،رضوان سعید مغل ،خان زیب خان ،محمد زاہد خان ،شوکت بلال خان ،عدیل اقبال سمیت دو خواتین سابق ایم پی اے فائزہ رشید اور مسماة صائمہ خالدسمیت 13 اٴْمیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے جملہ اٴْمیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف الیکشن ٹربیونل ابیٹ آباد میں اپیلیں دائر کر رکھی تھیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات