ضلع اورکزئی ڈسٹرکٹ اورکزئی ہسپتال مشتی میلہ بند ہونے کا خدشہ

عوام پھر صحت کے بنیادی سہولیات سے محروم ہوجائینگے

منگل 26 جون 2018 21:21

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) ضلع اورکزئی ڈسٹرکٹ اورکزئی ہسپتال مشتی میلہ بند ہونے کا خدشہ اورکزئی عوام پھر صحت کے بنیادی سہولیات سے محروم ہونگے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال مشتی میلہ کی عمارت 65کروڑ روپے فنڈ کے لاگت سے تعمیر ہوا ہے حکومت کے پاس اس وقت اور نہ اب سرکاری ڈاکٹرز دیگر عملہ تعینات کرنے کی حکومت نے تعینات نہیں کیا اس کے بدلے گورنر خیبر پختونخواہ ڈی جی ہیلتھ فاٹا اور اے سی ایس فاٹا کی ایگریمنٹ سے غیر سرکاری تنظیم مرف نے مشتی میلہ ہسپتال میں کام شروع کیا جس میں ڈاکٹرز نرس و دیگر سٹاف اور ادویات مکمل طور پر دستیاب ہیں اور ملک کی دیگر اچھی ہسپتالوں کے برابر مشتی میلہ ہسپتال میں علاج معالجہ اور ہر قسم کے اپریشنز کئے جا رہیں مگر گزشتہ چھ ماہ سے فاٹا سیکرٹریٹ کی طرف سے جو فنڈ دینے کا ایگریمنٹ کیاگیاتھا وہ بند کیاگیاہے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اضغر اور براجیکٹ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شامیران کے مطابق گزشتہ چھ سے ہم اپنے خرچے پر ہسپتال میں تعینا ت ڈاکٹروں و دیگر عملے کو تنخواہیں دے رہے ہیں اور دیگر اخراجات بھی کر رہے ہیں مگر اب یہ ہمارے بس سے باہر ہو گیاہے گزشتہ چھ ماہ سے ہم پر فنڈ بند کیاگیاہے اگر جلد از جلد فنڈ جاری نہیں کیاگیا تو ہمیں مجبورا اس ہسپتال کو بند کرنا پڑیگا جس کی وجہ سے اورکزئی قبائل معیاری علاج و معالجے سے محروم ہو جائیں گے اس حوالے سے اورکزئی قبائلی مشران ملک مہرابان ملک کشمیر متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چئیر مین ملک حبیب نور پی ٹی ائی ضلع اورکزئی کے صدر گل محمد اورکزئی این اے 47کے امیدواروں عبدالشاہد اورکزئی شہید خان اورکزئی حاجی قاسم گل ملک رفیع اللہ و دیگر نے کہاکہ اگر ہسپتال میں کام کرنے والے غیر سرکاری تنظیم مرف کو فنڈ ریلیز نہیں کیاگیا اور ہسپتال بند ہو گیا تو ہم 18اورکزئی قبیلے شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے گورنر ہائوس پشاور پرائم منسٹر اسلام کے سامنے احتجاجی دھرنہ دینے پر مجبور ہو جائیں گے