پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں واٹر کوالٹی ٹسٹنگ لیبارٹریز کو مزید فعال بنایا جائیں، نگران صوبائی وزیر برائے آبنوشی

منگل 26 جون 2018 21:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے آبنوشی حاجی فضل الٰہی نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں واٹر کوالٹی ٹسٹنگ لیبارٹریز کو مزید فعال بنایا جائیںاور عملے کو خصوصی طور پر دور خاضر کے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ آبنوشی سے متعلق دی گئی بریفنگ میں کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری آبنوشی و سیکرٹری اطلاعات مسعود احمد ، چیف انجینئر نارتھ بحرہ مند ، چیف انجینئر ساوتھ عبد السمیع اور سیکشن آفیسر جنرل احسان اللہ بھی موجود تھے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ آبنوشی کے 2017-18 کے سالانہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں اورمیگا پراجیکٹ، صوبائی سینیٹیشن پالیسی ، سو لرائزیشن ، واٹر سپلائی سکیمز، کمپیوٹرائزیشن آف واٹر چارجز بل ، واٹر کوالٹی ٹیسٹنگ لیب ، ای بڈنگ ا نتہائی مثبت اقدام ہیں ۔

(جاری ہے)

اور پشاور کے لئے فیزبیلٹی سٹدی فار گریٹر سپلائی سکیم، گریوٹی واٹر سپلائی سکیم ایبٹ آباد ، چترال ٹائون ، واٹر سپلائی سکیم دروش چترال ، واٹر سپلائی سکیم بٹ خیلہ مکمل ہو چکے ہیں ۔ اسی طرح صوبہ بھر میں سولر بیس ٹیوبویلز کی تنصیب پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ محکمہ آبنوشی، محکمہ آبپاشی کی تعائون سے ماسٹر پلان کے تحت کئی سمال ڈیمز کی تعمیر کا قیام عمل میں لا رہے ہیںجسکے کے قیام سے علاقے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کے علاوہ زرعی اراضی کو سیراب کرنے کیلئے خاطر خوا پانی فراہم ہو گا۔

نگران صوبائی وزیر آبنوشی فضل الٰہی نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کو چاہیے کہ دور حاضر کے چیلنجز سے مکمل نبرد آزما ہو کر صحیح معنوں میں اپنی توانائیاں عوام کی خدمت کے لئے بروئے کار لائے جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :