طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کے بجائے اپنا قیمتی وقت پڑھائی پر صرف کریں، محمد عارف

منگل 26 جون 2018 21:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائز یشن مردان کے صدر محمد عارف نے کہا کہ طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کے بجائے اپنا قیمتی وقت پڑھائی پر صرف کریں اور کتاب کو اپنا دوست بنالئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں آئی بی ایل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمنار کے موقع پر غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی(ایف این ایف پاکستان) کی طرف سے آئی بی ایل ڈیپارٹمنٹ کی لائبریری کو پانچ سو زائد مفت کتب فراہم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے کیا سیمنار کے مہمان خصوصی معروف صنعتکار حاجی نسیم ائر حمان تھے تقریب میںآئی بی ایل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائر یکٹر قادر بلوچ،شاہ حسین اعوان،زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئر مین محمد پرویز،تعلیمی جرگہ کے سجاد احمد،آواز ویلفیئر آرگنائز یشن کے عامر فدا ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائز یشن کے بینر تلے ضلع مردان کے چاروں تحصیلوں میں قائم تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو ملک بھر کی لاتعداد غیر سرکاری تنظیموں کی تعاون سے مفت کتابوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔محمد عارف نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں آئی بی ایل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائر یکٹر قادر بلوچ،شاہ حسین اعوان کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبار کباد پیش کی اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراوئی۔