Live Updates

تحریک انصاف میں کروڑوں روپے کے عوض ٹکٹ فروخت ہوئے فخر عمر حیات لالیکا

مجھے پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دے رہی تھی اس لئے میں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، رہنما پیپلز پارٹی

منگل 26 جون 2018 21:44

ملک وال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) تحریک انصاف میں کروڑوں روپے کے عوض ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار حلقہ این 86 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فخر عمر حیات لالیکا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دے رہی تھی اس لئے میں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار کو عزت و احترام سے میرے حق میں دستبردارکروا کرمجھے این اے 86 سے ٹکٹ جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان پرانے مستریوں سے نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں فخر عمر حیات لالیکا نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی پارٹی حکومت نہیں بنا سکے گی اور اس سے پہلے انہوں نے سینٹ انتخابات میں اپنی بات ثابت بھی کی تھی انہوں نے کہا کہ میں حلقے میں جہاں بھی جاتا ہوں پیپلز پارٹی کے ورکرز ملاقات کر کے اپنی حمائت کا یقین دلاتے ہیں کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب بڑی اور عوامی جماعت ہے جو محنت کشوں کے حقوق کی جدجہد کرتی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات