شانگلہ میں کھیلوں کی فروغ کیلئے ضلعی حکومت کے ساتھ دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے، ڈپٹی کمشنر تاشفین حیدر

منگل جون 21:44

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) شا نگلہ کے ڈپٹی کمشنر تاشفین حیدر نے کہا ہے کہ شانگلہ میں کھیلوں کی فروغ کیلئے ضلعی حکومت کے ساتھ دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے،،کرکٹ کھیل کے انعقاد سے نوجوان دیگر منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہیں گے،جہاں پر کھیل کے میدانیں آباد ہوتی ہے وہاں پر ہسپتال ویران ہوتی ہے ،یہ کرکٹ ٹورنامنٹ کوئلے کان مزدوروں کے نام کرنا ان نوجوانوں کی کارنامہ ہی-ان خیالات کا اظہار ڈی سی شانگلہ تاشفین حیدر نے شانگلہ کول مائنرز کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کے بعد کھیلاڑیوں سے بات چیت اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افسرشانگلہ ذکاء اللہ خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشانگلہ خواجہ فہیم، معروف سماجی رہنماء سید ساجدشاہ، رحیم جان،خیال محمد پی ٹی، شوکت علی شاہپوری، ٹورنامنٹ منعقد کرنے والے کمیٹی اراکین مختاراحمد،ذاکرحسین،عصمت علی،عرفان اللہ، انورعلی، امیرزیب،شاکرحسین سمیت دیگر نے شرکت کی- انھوں نے کہا کہ شانگلہ میں کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،ہر ٹورنامنٹ کے افتتاح اور فائنل میں خود حاضر ہوں گے۔

(جاری ہے)

کھیل کود صحت مند معاشرہ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔افتتاحی میچ سٹی کلب تھاکوٹ اور ینگ سٹار پورن کے درمیان کھیلا گیا۔جس کھیلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ دکھا دیا ۔سٹی کلب تھاکوٹ نے ینگ سٹار پورن کو ہرا دیا ۔۔