فیصل آباد:ملت ٹائون سے اغواء ہونے والی دو شیزہ کی ہسپتال میں ہلاکت ‘آہوں سسکیوں سے سپرد خاک

‘پولیس نے مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے

منگل 26 جون 2018 21:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) ملت ٹائون سے اغواء ہونے والی دو شیزہ کی ہسپتال میں ہلاکت ‘آہوں سسکیوں سے سپرد خاک ‘پولیس نے مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ‘تفصیلات کے مطابق ملت ٹائون کے رہائشی گونگے بہرے ظفر کی اہلیہ سال قبل چار بچوں سمیت اغواء ہو گئی تھی اغواء ہونے والوں میں چودہ سالہ بیٹی مہوش کو نامعلوم افراد طبیعت خراب ہونے پر الائیڈ ہسپتال چھوڑ کرچلے گئے تھے جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی ‘پولیس ذرائع کے مطابق بھائی والا کے رہائشی سوتیلے باپ غلام علی نے مہوش پرمبینہ تشدد کرکے عطائی ندیم کے پاس لے گیا تھا جہاں غلط انجکشن سے طبیعت خراب ہونے پر مذکورہ دو شیزہ کو علاج کیلئے غلط اڈریس لکھوا کر چلے گئے ۔

متعلقہ عنوان :