نیب نے سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں 5جولائی کو طلب کر لیا

منگل 26 جون 2018 21:45

نیب نے سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں 5جولائی کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) احتساب بیورو( نیب) نے سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں 5جولائی کو طلب کر لیا، تفصیلات کے ممطابق نیب لاہور نے میان شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی سکینڈل کے حوالے سے پوچھ گچھ کیلئے پانچ جولائی کو طلب کیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں82ڈائر پلانٹس کے مہنگے داموں ٹھیکے دیئے گئے تھے اور سکینڈل میں ملوث پہلے ہی کمپنی کے سابق چیئرمین قمر الاسلام اور سابق سی او اجمل وسیم کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن کا احتساب عدالت سے 14روزہ ریمانڈ بھی لیا گیا ہے، اس قبل شہباز شریف کو پیر کے روز طلب کیا گیا تھا مگر وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے مگر اس بار نیب کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب ہر صورت پیشی یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کاروائی کی جائیگی۔