وفاقی پولیس کی کا رروائیاں ، 8ملزمان گرفتار

5گر ام چرس ،70 گر ام ہیر وئن ، 60 لیٹر الکو حل ، 12بو تلیں شراب اور ما ل مسروقہ بر آمد، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج

منگل جون 21:45

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) وفاقی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران 08ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی925گر ام چرس ،70 گر ام ہیر وئن ، 60 لیٹر الکو حل ، 12بو تلیں شراب اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د نجیب الر حمان بگو ی کی ہد ا یا ت پر وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران08 ملزما ن کو گرفتار کر لیا، سی آئی اے پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم یو سف کو گرفتار کرکے اس سے 60لیٹر الکو حل بر آمد کرلی۔

تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے ملزم رجیشن جا ن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 12بو تلیں شراب بر آمد کرلی، تھا نہ کراچی کمپنی پو لیس نے ملزم احمد علی سے 400گرام چرس برآ مد کر لی، تھا نہ گو لڑہ پو لیس نے ملز م عاشق سردار سے ما ل مسروقہ برآمد کر لیا،تھا نہ شالیمار پو لیس نے دو ملزمان محمد وقاص اور سائیں زمرد سے 210گرام چرس برآمد کر لی،تھا نہ رمنا پو لیس نے ملزم غلام شبیر سے 215گرام چرس برآمد کر لی،تھا نہ نو ن پو لیس نے ملزم محمد شفیق سے 70گرام ہیروئن برآمد کر لی ، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرکے لیئے گئے ہیں ۔ ۔ذیشان کمبوہ