پشاور، عام انتخابات میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہسپتالوں کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایات

منگل 26 جون 2018 21:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہسپتالوں کے لئے پلان مرتب کرنے کی ہدایات کی گئی ہے پشاور سمیت صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں میں 24جولائی سے 26جولائی تک ایمر جنسی نافذ ہو گی ڈاکٹروں ، نرسز اور پیرا میڈیکل کے چھٹیوں پر پابندی عائد کی جارہی ہے ہسپتالوں میں اضافی ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مناسب دیگر اقدامات کی ہدایات بھی کی گئی ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پچیس جولائی کو ہونے والے ممکنہ عام انتخابات کیلئے محکمہ صحت نے بھی اپنا پلان مرتب کیا ہے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی صورت میں محکمہ صحت کو الرٹ رکھا گیاہے جبکہ دیگرمحکموں کو بھی الرٹ رکھا جائے گا ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی ، مولوی جی ہسپتال ، صفت غیور میموریل ہسپتال ، نصر اللہ بابر میموریل ہسپتال میں بھی تمام اقدامات کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

ایمر جنسی وارڈوں کوخالی رکھا جائے گا سینئر ، جونیئر ڈاکٹروں ،نرسز ، پیرا میڈیکل ، کلاس فور ملازمین کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کسی بھی وقت طلب کیا جائے گا ۔پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، مردان ، میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :