نئے مالی سال 2018-19کا عبوری بجٹ کل پیش کئے جانے کے امکانات

ْ عبوری بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 10فیصد اضافہ کی منظوری دیدی جائیگی

منگل جون 21:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) نئے مالی سال 2018-19کا عبوری بجٹ کل 28جون کو پیش کئے جانے کے امکانات ہیں عبوری بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 10فیصد اضافہ کی منظوری دیدی جائیگی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد اسے جاری کردیا جائے گا ۔ نئے مالی سال 2018-19کے چار مہینوں کا عبوری بجٹ جولائی تا اکتوبرکے لئے ہو گا۔

(جاری ہے)

عبوری بجٹ 198ارب روپے مالیت کا ہے جن میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں او رپنشن میں 10فیصد اضافہ کردیا جائے گا ۔ 53ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لئے رکھئے گئے ہیں جبکہ 10ارب روپے ضلعی حکومتوں کو فراہم کئے جائینگے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد چار ماہ کے لئے عبوری بجٹ باقاعدہ طورپر جاری کردیا جائے گا ۔ نگران صوبائی حکومت پورے سال کے بجائے صرف چار ماہ کا بجٹ پیش کی منظوری دیگی سابق صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کابجٹ پیش نہیں کیا تھا

متعلقہ عنوان :