عمران خان کا پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے فیصلے کا خیر مقدم

شریفوں کی جانب سے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال اور پیپلز پارٹی کی جانب سے واشنگٹن میں سفارتخانے سے رقوم کی وصولی کے قصے بھی منظر عام پر ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی

منگل جون 21:48

عمران خان کا پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف بطور ایک سیاسی جماعت اپنی تمام مالی تفصیلات الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کررہی ہے، الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے میں تاخیر کی،بہرحال پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی غیرملکی فنڈنگ کا معاملہ پڑتال کیلئے کمیٹی کو بھجوانے کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ شریفوں کی جانب سے مسلم لیگ نون کے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کی اطلاعات زبان زد عام ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے واشنگٹن میں سفارتخانے سے رقوم کی وصولی کے قصے بھی منظر عام پر ہیں۔