عام انتخابات: تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

منگل 26 جون 2018 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کی پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں انتخابات بالکل قریب ہیں اور گرمی کی شدید لہر پائی جاتی ہے،دن بارہ بجے سے شام 4 بجے تک گرمی اپنے پورے عروج پر ہوتی ہے،گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام الناس کی آسانی کے لیے پولنگ کا وقت شام پانچ بجے سے بڑھاکر رات آٹھ بجے تک کیا جائے،گرمی کم ہوگی اور زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے،پولنگ کے وقت میں توسیع کرنیسے بہت سے بیمار اور بوڑھے لوگوں کو آسانی ہو جائے گی۔

یہ مراسلہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے لکھا گیا ہے ۔