پاپوا نیوگنی میں پولیو وائرس کے پھوٹنے کی تصدیق ہوگئی

بحرالکاہلی ملک کو مرض سے پاک قراردیئے جانے کے بعد ایک 18سالہ بچے میں وائرس کی تشخیص ہوئی ، عالمی ادارہ صحت

منگل 26 جون 2018 21:48

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) پاپوا نیوگنی میں پولیو وائرس کے پھوٹنے کی تصدیق ہوئی ہے ،یہ بات عالمی ادارہ صحت اور حکومت نے کہی ہے جیسا کہ بحرالکاہلی ملک کو مرض سے پاک قراردیئے جانے کے بعد ایک 18سالہ بچے میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کاکہنا ہے کہ ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے جہاں صوبہ موروبے میں سالہ بچہ اپریل کے آخر میں سامنے آیا ہے جس کے جسم کے نچلے اعضاء کمزور پائے گئے ہیں اور مئی میں معذوری کی وجہ وائرس کے طور پر تصدیق ہوئی ۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہیکہ مرض کے کنٹرول و روک تھام کیلئے امریکی مراکز کے مطابق اسی کمیونٹی میں دو صحت مند بچوں میں بھی اسی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔پی این جی کے ہیلتھ سیکرٹری پاسکوئے کاسے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں پاپوانیوگنی میں پولیو کیس سے متعلق اور اس حقیقت پر کہ وائرس پھیل رہا ہے ،گہری تشویش لاحق ہے ۔ہماری فوری ترجیح اقدامات اٹھانااورمزید بچوں کو متاثر ہونے سے بچاناہے۔۔

متعلقہ عنوان :