گورنرسندھ نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن اور مشیر ریگیڈیئر ( ر ) حارث نواز کی علیحدہ علیحد ہ ملاقاتیں ،محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر کے انتقال پر تعزیت کا اظہا ر

منگل 26 جون 2018 21:48

گورنرسندھ  نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن اور مشیر ریگیڈیئر ( ر ) حارث ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر سے نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات بریگیڈیئر ( ریٹائرڈ ) حارث نواز نے علیحدہ علیحدہ گورنرہائوس میں ملاقاتیں کیں ۔ ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمن نے گورنرسندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین۔

اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ قبل ازیں گورنرسندھ محمد زبیر سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات بریگیڈیئر (ر)حارث نواز نے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کے لئے دعا بھی کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء گورنرسندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر کے انتقال پر صدر مملکت ، نگراں وزیر اعظم ، پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان کے گورنرز ونگراں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی و صوبائی نگراں کابینہ کے اراکین سمیت شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد نے ٹیلی فون کر کے تعزیت کا اظہار کیا ۔

گورنرسندھ نے اپنے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ #