عام انتخابات کا غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انعقاد ، الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع سے پاک فوج کی خدمات طلب کرلیں

منگل 26 جون 2018 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کو غیر جانبدارانہ اور منصفانہ بنانے کے ساتھ ساتھ پرامن بنانے کیلئے وزارت دفاع سے پاک فوج کی خدمات طلب کرلی ہیں اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزار ت دفاع کو ایک سمری ارسال کر دی ہے جس میں استدعا کی ہے کہ عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر کے پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر فوجی جوان تعینات کرنے کیلئے تیس جولائی سے چھبیس جولائی تک چار روز کیلئے فوج تعینات کی جائے تاکہ انتخابات کو فول پروف بنایا جاسکے۔