وفاق سمیت پنجاب نگران حکومت نے سرکاری افسران و ملازمین کے رینٹ الائونس میں ترمیم شدہ اضافے کی منظوری دیدی

منگل 26 جون 2018 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) وفاقی نگران حکومت سمیت پنجاب حکومت نے سرکاری افسران و ملازمین کے رینٹ الائونس میں ترمیم شدہ اضافے کی منظوری دیدی ہے اس سلسلے میں وفاقی و صوبائی محکمہ خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نگران حکومت کے اس فیصلے کے بعد سرکاری افسران و ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے یہ بھی بتایاگیا ہے رینٹ الائونس میں ترمیم شدہ اضافہ افسران و ملازمین کے سکیل کے مطابق کیا گیا ہے جس کے تحت کم از کم اضافہ چار ہزار پانچ سوستہر روپے اور زیادہ سے زیادہ اضافہ چوبیس ہزار نو سو بیس روپے کیا گیا ہے گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو چار ہزار پانچ سو ستہر روپے جبکہ گریڈ اکیس سے بیس تک کے افسران کو رینٹ الائونس کی مد میں چوبیس ہزار نو سو بیس روپے ادا کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :