Live Updates

عام انتخابات، چاروں صوبوں کے گورنروں کو ہٹایا جائے یا پھر الیکشن کے انعقاد تک گورنر ہائوسز کو بند کر دیا جائے، یاسمین راشد کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

منگل 26 جون 2018 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) لاہور سے حلقہ این اے 125 میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عام انتخابات کو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کیلئے ملک کے چاروں صوبوں کے گورنروں کو ہٹایا جائے یا پھر الیکشن کے انعقاد تک گورنر ہائوسز کو بند کر دیا جائے گزشتہ رو ز اپنے حلقہ انتخاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے گورنر وں نے اپنے اپنے گورنر ہائوس کو پاکستان مسلم لیگ ن کا انتخابی کیمپ بنا رکھا ہے جہاں سے ان کی انتخابی مہم چلائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف عمران خان کے زیر استعمال جہاز کی تو بات کرتے ہیں لیکن آج قوم ان سے سوال پوچھ رہی ہے کہ وہ قوم پر واضح کریں کہ آپ سفر کے دوران کس کا جہاز استعمال کرتے ہیں اور آپ نے لاہور سے کراچی تک کس کے نجی جہاز میں سفر کیا اور اگر اس جہا ز کے استعمال کے پیسے دئیے گئے ہیں تو قوم کو بتایا جائے کہ آپ کے زیر استعمال جہاز کے پیسے کس نے دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ جب شہباز شریف گزشتہ روز کراچی پہنچے تو گورنر سندھ نے انہیں انیس گاڑیوں پر مشتمل قافلہ فراہم کیا انہوں نے گورنر سندھ پر سوال اٹھایا کہ کہ وہ پاکستان کے عوام کو بتائیں کہ انہوں نے شہباز شریف کس حیثیت میں انیس گاڑیوں کا پروٹوکول فراہم کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پاکستان سمیت چیف جسٹس آف پاکستان سے رجوع کریگی اور اس حوالے سے ازخود نوٹس لینے کیلئے تحریری درخواست دائر کریگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات