Live Updates

بنوں، الیکشن ٹربیونل نے سیتا وائٹ کیس میں عمران خان کی جانب سے دستحط شدہ وکالت نامہ پیش نہ کرنے پر سماعت کل تک ملتوی کردی

منگل 26 جون 2018 21:49

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) الیکشن ٹربیونل نے سیتا وائٹ کیس میں عمران خان کی جانب سے دستحط شدہ وکالت نامہ پیش نہ کرنے پر سماعت آکل تک ملتوی کردی جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے اُمیدوار انعام اللہ خان کی طرف سے عمران احمد خان نیازی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کیا گیا تھا کہ عمران احمد خان نیازی کی ٹیرئن نامی ایک بیٹی بھی ہے جس کا اُنہوں نے کاغذات میں ذکر نہیں کیا اور وہ آ ئین کے آ رٹیکل 62,63 پر پورا نہ اترنے کے باعث الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں جس پر الیکشن ٹریبونل میں سماعت ہوئی عدالت نے عمران خان کے وکلاء کو پاؤر آ ف آٹارنی پیش کرنے کا حکم دیا جس پر عمران خان سے بذریعہ واٹس ایپ پاؤر آ ف آٹارنی موصول کرکے کاپی عدالت میں پیش کی کیس کی سماعت جسٹس عبدالشکور کر رہے تھے جسٹس نے عمران احمد خان نیازی کے وکیل یونس خان وزیر پر سوا ل کیا کہ جو بیان حلفی اسٹام پیپر کیساتھ لگائی گئی ہے وہ اوتھ کمشنر سے تصدیق کیوں نہیں کیا یہ بیان حلفی ٹھیک ہے عمران خان نے جس اسٹام پیپر دستخط کیا اور تصدیق کی اس کی تاریخ میں فرق کیوں ہے اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اُنہوں نے بلینک اسٹام پیپرز دستخط کی ہے اسٹام پیپرز مختلف تاریخوں پر کیوں خریدے گئے ہیں جسٹس نے عمران احمد خان نیازی کے وکیل کی طرف سے پیش کردہ وکالت نامہ تسلیم نہ کرتے ہوئے پاؤر آف آٹارنی کی اصلی کاپی بمعہ دستخط پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس آ ج تک ملتوی کر دی اور صبح 9بجے وکالت نامہ عدالت کا پیش کرنے اور دلائل دینے کا پابند بنایا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات