بنوں، سینئر صحافی اجمل قمر کی اہلیہ اور صد ر پریس کلب محمد عالم خان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا باندھا رہا

منگل 26 جون 2018 21:49

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) سینئر صحافی اجمل قمر کی اہلیہ اور صد ر پریس کلب محمد عالم خان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا باندھا رہا نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا دوست محمد خان اور گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے فون تعزیت کی گزشتہ روز سینئر صحافی اجمل قمر کی اہلیہ اور صدر پریس کلب محمد عالم خان ،لائن سپرٹنڈنٹ اعظم خان ،ممبرز پریس کلب محمد اکمل خان اور جمال قمر کی والدہ انتقال کر گئی تھی جس کی تعزیت کیلئے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی ، سابق ایم پی اے اعظم خان درانی ،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر ، ڈی پی او صادق بلوچ ، سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کیں ۔