Live Updates

وکاڑہ کینٹ، جعلی خدمت اور تھانے کچہری کی سیاست کو عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے ،رائو حسن سکندر

منگل 26 جون 2018 21:49

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار این اے 142رائو حسن سکندر نے کہا کہ جعلی خدمت اور تھانے کچہری کی سیاست کو عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے ، اب حقیقی تبدیلی آئے گی جس میں عوام کی حقیقی خدمت کرنے والے نمائندے ہی کامیاب ہو ں گے پیسے کے زور پر کامیابی نہیں مل سکے گی ، کامیابی حقیقی خدمت کرنے اور ووٹر کو عزت دینے والوں کو ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کینٹ کے دیہاتوں اور فورایل کے مختلف علاقہ جات میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

رائو حسن سکندر نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کو غلامی اور چور بازاری کی سیاست سے نکالنے آئی ہے ، فورایل میں تین بار منتخب ہونے والوں نے علاقہ کے لوگو ں کو صرف مقدمات میں الجھا کر اپنی سیاست کی ہے اور خدمت کا جعلی نعرہ لگانے والے آج عوام سے شرمندہ ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ میرے والد رائو سکندر اقبال (مرحوم ) نے ہمیشہ تعمیری سیاست کی تھی اللہ نے موقع دیا تو ان کے منشور کو لے کر عوام کی خدمت کروں گا *
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات