اسلام آباد،مسلح ہوکر شہری کی زمین پر قبضہ کی کوشش کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

منگل جون 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) تھانہ بنی گالہ پولیس نے مسلح ہوکر شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صغیر احمد نے بنی گالہ پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزم جاوید اختر نے اپنے 10 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی مدعی کی مزاحمت پر ملزمان نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ۔مدعی کی درخواست پر تھانہ بنی گالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :