اسلام آباد ، نوسرباز مافیا سرگرم، سادہ لوح شہری 80لاکھ کے قریب نقدی سے محروم

تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی

منگل 26 جون 2018 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) وفاقی دارلحکومت میں نوسرباز مافیا سرگرم گزشتہ روز بھی سادہ لوح شہری 80لاکھ کے قریب نقدی سے محروم ہو گئے جبکہ تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی۔محمد خلیق نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ ملزم ندیم نے ادھار واپسی کے سلسلہ میں اسے 20لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔

جواد خان نے شالیما ر پولیس کو بتایا کہ ملزم کاشف نے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں اسے 13لاکھ 75 ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔

(جاری ہے)

غلام حسین نے ترنول پولیس کو بتایا کہ ملزم فضل شاہ نے اسے زمین بیچی تاہم چیک کرانے پر معلوم ہوا کہ رجسٹری اور انتقال جعلی ہے ۔محمد صابر نے بنی گالہ پولیس کو بتایا کہ گاڑی کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں ملزم توقیر نے اسے 7لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔جیکہ منیر الدین نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ ملزم اظہر جیلانی نے اسے گاڑی کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں6لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔وفاقی پولیس نے تمام درخواستوں کے مختلف مقدمات درج کر لیئے تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی۔ ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :