بارشوں اور مون سون کی آمد کے پیش نظر تمام محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں،ڈپٹی کمشنر جہلم جہانزیب اعوان

منگل جون 21:35

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر جہلم جہانزیب اعوان نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں اور مون سون کی آمد کے حوالہ سے تمام متعلقہ ادارے اپنی تیاری مکمل رکھیں، انکا کہنا تھا کہ ضلع جہلم کی پانچوں میونسپل کمیٹیاں اپنے آلات آپریشنل کر چکی ہیں اور کسی کی ہنگامی صورتحال سے نبھاٹنے کے لئے محکمہ 1122 اور سول ڈیفینس بھی متحرک ہے ۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز، ڈاکٹر فیصل محمود ایمرجنسی آفیسر جہلم ، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال ،سی ای او ایجوکیشن ملک واجد حسین ، سمیت دیگر افسران شریک تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایم سیز اور ریسکیو 1122 سمیت ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو ممکنہ سیلاب کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹیاں اپنی تحصیلوں میں نشینی علاقوں کا سروے کر لیں اور بارشیں زیادہ ہونے کی صورت میں ان علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے ڈی واٹرنگ سیٹ تیار حالت میں رکھیں۔ متعلقہ حکام سیلاب کی ممکنہ آمد کے پیش نظر ضلع میں قائم حفاظتی بندوں کا بھی معائنہ کر لیں اور ضرور ی مقامات پر ان بندوں کومضبوط بنا لیں۔ ریسکیو 1122کے ضلعی انچارج ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دورا ن ریسکیو آپریشن کے لیے ان کی ٹیم ہمہ وقت تیار ہے اور تمام ضروری آلات درست حالت میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :