ڈپٹی کمشنر جہلم کا شہر کا دورہ، میونسپل کمیٹی کی طرف سے صفائی کے انتظامات چیک کیے ، مزید بہتر بنانے کی ہدایت

منگل 26 جون 2018 21:35

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر جہلم کا پورے شہر کا دورہ،انہوں نے میونسپل کمیٹی کی طرف سے کیے گئے صفائی کے انتظامات چیک کیے اور انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے آج اے ڈی سی آر ڈاکٹر آفاق وزیر،اے سی جہلم زاہد خان ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ان اللہ وڑائچ،ایم او آر محمد علی،چیف سینٹری انسپکٹر رانا محمد اشفاق کے ہمراہ پورے جہلم شہر جس میں بلال ٹائون،سول لائن،ریور روڈ،سلیمان پارس،ڈھوک جمعہ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا علاقہ کے تمام فلتھ ڈپو دیکھے انہوںنے کہا کہ فلتھ ڈپو سے گندگی اٹھا کر اس کو صحیح مقام تک پہنچایا جائے جبکہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ آپ کے سینٹری ورکر اس گندگی کو انہی فلتھ ڈپووں میں آگ لگا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی بڑھتی ہے بلکہ لوگوں میں بیماریاں بڑھنے کا رجحان پیدا ہوتا ہے انہوںنے سختی سے ہدایت کی کہ اگر یہ عمل ہو رہا ہے تو اس کو بند کیا جائے اور تمام ٹرالیوں میں گندگی کے اوپر ترپال ڈال کر اسے محفوظ طریقے سے گندگی کے مقام تک پہنچایا جائے تاکہ شہر میں ٹرالیوں سے گندگی گرنے سے بچ سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون کی بارشوں سے پہلے شہر کے تمام نالہ جات صاف کر کے کھولے جائیں تاکہ پانی کی نکاسی کا تسلسل جاری ہو سکے ۔انہوں نے صفائی کے بہتر انتظام پر چیف سینٹری انسپکٹر کو شاباش دی اور اسے ہدایت کی کہ آپ اسے اسی طرح جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :