امپورٹڈ لیدر مصنوعات پر عائد ٹیکس میں اضافہ، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منگل 26 جون 2018 21:42

امپورٹڈ لیدر مصنوعات پر عائد ٹیکس میں اضافہ، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) چمڑے کی درآمدی مصنوعات پر عائد ٹیکس میں 3 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔امپورٹڈ لیدر مصنوعات پر عائد ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری، خواتین کے ہینڈ بیگز، جوتے اور لیدر جیکٹس سمیت دیگر اشیائ مہنگی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکشن کے مطابق چمڑے کی درآمدی اشیائ پر عائد ٹیکس 6 سے بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔ خواتین کی اشیائ کیساتھ لیدر کے ویلٹ، بیلٹ، سوٹ کیسز پر بھی ڈیوٹی 9 فیصد کر دی گئی ہے۔ٹیکس بجٹ میں عائد کیا گیا تھا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق چمڑے کی درآمدی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا مقصد مقامی صنعت کو تحفظ دینا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :