پریانکا چوپڑا کا آئندہ ایک ماہ کے اندر امریکی گلوکار سے منگنی کا فیصلہ

پریانکا چوپڑا اور نک جونس آئندہ ماہ جولائی کے آخر یا پھر اگست کے شروع میں منگنی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، فلمی حلقے

منگل 26 جون 2018 21:42

پریانکا چوپڑا کا  آئندہ ایک ماہ کے اندر امریکی گلوکار سے منگنی کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جلد سے جلد امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ اداکارہ آئندہ ایک ماہ کے اندر امریکی گلوکار سے منگنی کریں گی۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونس آئندہ ماہ جولائی کے آخر یا پھر اگست کے شروع میں منگنی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نک جونس جو ان دنوں پریانکا چوپڑا کے خاندان سے ملنے کے لیے بھارت میں موجود ہیں، انہوں نے حالیہ ملاقات کے دوران اپنی منگنی کی بات کو حتمی شکل دے دی۔ذرائع نے بتایا کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا کے خاندان کے درمیان جلد سے جلد منگنی کرنے پر اتفاق ہوا۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی منگنی کہاں ہوں گی اور تقریب میں کون کون شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ منگنی کی تقریب امریکا میں منعقد ہوگی، جہاں دونوں اداکاروں کے اہل خانہ اور انتہائی قریبی دوست شامل ہوں گے۔خیال رہے کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا سب سے پہلی بار 2017 کے کانز فلمی میلے کے ’میٹ گالا‘ پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔25 سالہ گلوکار نک جونس عمر میں پریانکا چوپڑا سے 10 سال چھوٹے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :