شام : انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب اسرائیل کا میزائل حملہ

منگل جون 21:42

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) شام کے دارالحکومت میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اسرائیل نے میزائل حملے کیے ہیں۔ اسرائیل نے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف 2 میزائل داغے جب کہ حزب اختلاف کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ رات گئے ان میزائل حملوں کا ہدف ایرانی کارگو طیارہ تھا جس نے دمشق میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔

(جاری ہے)

ان میزائل حملوں سے متعلق ترجمان اسرائیلی فوج نے ردعمل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میڈیا کی ان رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔۔اسرائیل پہلے ہی شام میں ایرانی اثر ورسوخ اور تہران کی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے جب کہ اسرائیل فوج اپریل اور مئی میں بھی شامی ملٹری اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کرچکی ہے تاہم شام کا دفاعی نظام ان میزائلوں اور فضائی حملوں کو روکنے میں مکمل ناکام رہا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :