عازمین حج کیلئے بائیومیٹرک تصدیق، ’’اعتماد ‘‘ کے دفاترنے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا

صرف دو دن میں ملک بھر میں چالیس ہزار سے زائد عازمین حج کی بائیومیٹرک تصدیق

منگل جون 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) سعودی عرب کی جانب سے عازمین حج کیلئے بائیومیٹرک کی تصدیق کو لازمی قراردینے کے بعد ملک بھر میں ’’اعتماد ‘‘ کے دفاترنے بائیومیٹرک کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا ہے، صرف دو دن کے دوران ملک بھر میں چالیس ہزار سے زائد عازمین حج کی بائیومیٹرک تصدیق کردی گئی ہے۔۔سعودی عرب کی نجی کمپنی اعتماد پرائیویٹ لمیٹڈ نے سعودی حکومت کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر پاکستان میں کام کیا جارہا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے عازمین حج کو جاری کی گئی ہدایات کے مطابق اعتماد کے ملک بھر میں دفاتر بائیومیٹرک کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ عازمین حج کو ضروری معلومات بھی فراہم کررہے ہیں۔ اعتماد کے کنٹری ڈائریکٹر طارق الہی نے آن لائن کو بتایا کہ بائیومیٹر ک تصدیق کیلئے آنے والے عازمین حج کو ہنگامی بنیادوں پر خدمات فراہم کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

عازمین حج سے بائیومیٹرک تصدیق کے حوالے سے اپنے نزدیکی اعتماد سنٹر پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ، لہذا عازمین حج سے درخواست ہے کہ وہ اپنے شہر میں قریبی اعتماد دفتر تشریف لے کرجائیں ۔ ’’اعتماد ‘‘ میں موجود تجربہ کار عملہ دفترآنے والے تمام افراد کی خدمت بطریق احسن کررہے ہیں۔ طارق الہی کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں اعتماد کے 26دفاترموجود ہیں جہاں پر عازمین حج اپنے بائیومیٹرک تصدیق کا عمل آسانی سے کرواسکتے ہیں۔ تاہم ان سے درخواست ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اعتماد کے دفاتر میں جائیںتاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مزید معلومات کیلئے اعتماد کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود