پروفیسر یوسف حسن منگل طویل علالت کے بعد وفات پاگئے

منگل 26 جون 2018 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) ناموار ترقی پسند دانشور اور عوامی ورکر ز پارٹی کے سیکرٹری تعلیم پروفیسر یوسف حسن منگل کے روز ایک مقامی ہسپتال میں طویل علالت کے بعد وفات پاگئے جس کو بائیں بازو کے حلقوں نے اپنی تحریک کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قراردیا۔ پروفیسر یوسف حسن نے 35سال تک اسغر مال کالج میں فلسفہ پڑھایا اور ترقی پسند تحریک کے ساتھ ساری زندگی وابسطہ رہے۔

عوامی ورکرز پارٹی روالپنڈی اسلام آباد کے صدر چوہدری مسعودالحسن نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر یوسف حسن نے نصف صدی تک محنت کش عوام اور پاکستانی سماج کے دیگر تمام محکوم و مظلوم گروہوں کے حقوق کے لیے نظریاتی اور عملی جدو جہد کی ۔ اور اب ایسے با شعور اور انتھک دانشور نا پید ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرفیسر یوسف حسن نے ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کو متاثر کیا جو کہ سماج کے مختلف اداروں اور حلقوں میں آج ان کے نظریات کے ترویج کر رہے ہیں ۔

چنانچہ پروفیسر صاحب اگر دنیا سے چلے بھی گئے ہیں مگر ان کے خیلات زندہ ہیں ۔ عوامی ورکرز پارٹی ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ ان کی ایک مساوی اور پر امن سماج کے لیے جدو جہد کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے۔پارٹی کے آنے والے عام انتخابات میں NA53اورNA54سے نامزد امیدوار عمار رشید اور عصمت شاہجہاںنے بھی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان الیکشنوں میں بھی پروفیسر صاحب کے نظریات کو عوام الناس میں لے کر جائیں گے تاکہ اسلام آباد شہر کے محنت کشوں اور نوجوانوں کو اندازہ ہو کہ وہ ایک ایسے شخص کے قافلے کے ساتھی ہیں جو کہ زندگی بھر ان کے لیے آواز بلند کرتا رہا۔ ۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :