Live Updates

سرگودھا ، سیاسی جماعتیں تبدیل کرکے دوسری جماعتوں کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا

مختلف مقامات پر لوٹا ای اوئے لوٹا ای اوئے کے نعرے امیدواروں کے لئے پریشانی کا موجب بن رہے ہیں

منگل 26 جون 2018 21:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) سیاسی جماعتیں تبدیل کرکے دوسری جماعتوں کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا مختلف مقامات پر لوٹا ای اوئے لوٹا ای اوئے کے نعرے امیدواروں کے لئے پریشانی کا موجب بن رہے ہیں گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والے امیدوار کو اس نعرے کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے امیدوار پریشانی میں مبتلا ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جن میں نہ شرم ہوتی ہے نہ حیاء ہوتی ہے ایک جماعت سے آخری وقت تک مفاد اٹھا کر پارٹی تبدیل کرکے اور اب پھر عوام میں ووٹ مانگنے کیلئے آگئے ہیں ایسے لوٹوں سے خدا عوام اور پاکستان کو محفوظ رکھے ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا اور عوامی خدمت کا مشن نہ ہے یہ صرف اپنے مفادات کے پجاری ہیں ایسے لوٹوں کو شہری مسترد کردینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات