متحدہ مجلس عمل عوام کو جھوٹے کرپٹ حکمرانوںسے چھٹکارادلوائے گی ،محمد اویس گھمن ، اشتیاق احمد چیمہ

منگل 26 جون 2018 21:54

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) متحد ہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار حلقہ NA76 اورحلقہ PP44 محمد اویس گھمن ،ضلعی صدر اشتیاق احمد چیمہ نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل عوام کو جھوٹے کرپٹ حکمرانوںسے چھٹکارادلوائے گی سمبڑیال کی عوام کو ہمیشہ نام نہاد جماعتوں نے مختلف طور طریقوں سے بہکایا تھا لیکن اب اہلیان سمبڑیال کے سامنے موجودہ حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ہمارے حکمرانوں نے ہمیں بے روزگاری، لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے دوچارکیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے جماعت اسلامی تحصیل سمبڑیال کی سیاسی کمیٹی کے ذمہ داران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا نیز ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان بھر پور طریقہ سے الیکشن کمپین چلائیں گے اورجماعت اسلامی کا پیغا م ہر گھر ہر فرد تک پہنچائیں تاکہ عوام کو اچھے برے کا فرق معلوم ہوسکے ،متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے تمام دینی جماعتوں کے کارکنا ن بھی ہماری الیکشن مہم کا حصہ بنیں گے اس موقع پر امیر زون ارشد اقبال تکھڑ ، عبدالکبیر بٹ ، فرخ اعجاز گھمن ، ایوب انجم ایڈووکیٹ ، محمد شفیق رحمانی ، محمد شفیق مغل سمیت تمام ذمہ داران بھی موجود تھے۔