Live Updates

این ای31میںتحریک انصاف،پیپلزپارٹی سمیت مختلف پارٹیوںکے عہدیداراورسینکڑوںکارکن عوامی نیشنل پارٹی کے قافلے میںشامل

منگل 26 جون 2018 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) این ای31میںتحریک انصاف،پیپلزپارٹی سمیت مختلف پارٹیوںکے عہدیداراورسینکڑوںکارکن عوامی نیشنل پارٹی کے قافلے میںشامل ہوگئے،اس سلسلہ میں گزشتہ روزپی کے 77گلبہاراورپی کے 78گنج چوک میںشمولیتی تقاریب کاانعقاد کیاگیا،پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پیپلزپارٹی سمیت مختلف پارٹیوںکے سینکڑوںافرادنے اے این پی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا،اے این پی کے مرکزی رہنماوامیدواراین اے 31الحاج غلام احمدبلورنے شمولیت اختیارکرنیوالوںکوخوش آمدیدکہااورپارٹی کی ٹوپیاںپہنائیں،اس موقع پرسٹی صدرملک مصفطی،ملک طارق،نواب یوسفزئی اورنذیرباغی سمیت دیگربھی موجودتھے،گنج چوک میں شمولیتی تقریب سے خطاب کیدوران الحاج غلام احمدبلوراورپی کے 78کے امیدواربیرسٹرہارون بلورنے کہاکہ نوجوانوںکوروزگارفراہمی اورملک میں ترقیاتی کاموںکاجال بچھانے والے پہلے خیبرپختونخوامیں پانچ دوراقتدارکاحساب دیںکہ دھرنوں،ناچ گانے کے سواصوبے کی ترقی کیلئے کون کارنامے سرانجام دئیے ہیں،بدعنوانی اورناقص پالیسیوںکی بدولت دہشت گردی کے مارے صوبے کے اربوںروپے ضائع کردئیے گئے،گلبہارمیںشمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران الحاج غلام احمدبلوراورپی کے 77کے امیدوارحاجی محمدعمرخان نے کہاکہ تحریک انصاف کی کارکردگی صرف سوشل میڈیاتک محدودہیں،سوشل ذریعہ سے ہٹ کردیکھاجائے توپی ٹی آئی کی کارکردگی صفرہے،اے این پی واحد جماعت ہے جس نے عوام اورصوبے کی بھلائی کی خاطر جانوںکے نذرانے پیش کئے،اے این پی نے اخباری بیانات،سوشل میڈیاپرتوانائی خرچ کرنے کی بجائے عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں،یہی وجہ ہے کہ عوام اے این پی کودوبارہ اقتدارمیںدیکھنے کیلئے جوق درجوق شمولیت اختیارکررہے ہیں،ان شاء اللہ 25جولائی اے این پی کی فتح کادن ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات