تحریک انصاف نے پشاورشہر کو من ومٹی تلے دفن کیا، اب مزیدپانچ سالوں کیلئے عوام کوسبزباغ دکھارہے ہیں،بلاول بھٹوجلدخیبرپختونخواکادورہ کرینگے، پارٹی کامنشورجلدپیش کیاجائے گا

پیپلزپارٹی کے صوبائی قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس

منگل جون 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی قائدین نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس شہر کو من ومٹی تلے دفن کیااورمزیدپانچ سالوں کیلئے عوام کوسبزباغ دکھارہے ہیں،بلاول بھٹوجلدخیبرپختونخواکادورہ کرئینگے پارٹی کامنشورجلدپیش کیاجائے گا۔گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالداورخیبرپختونخواخواتین ونگ صدرنگہت اورکرزئی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری جلدہی خیبرپختونخوادورہ کرئینگے وہ اپنے متوقع دورے میں پشاور،،چارسدہ،ملاکنڈاورجنوبی اضلاع ڈی آئی خان میں جلسوں سے خطاب کرئینگے وہ تاریخ میں پہلی بارانتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اوراین ای8سے الیکشن لڑرہے ہیں ان کاکہناتھاکہ پارٹی منشور پر سنجیدگی سے مشاورت ہورہی ہے اسلئے وقت لگا ہے اور منشورکوجلد پیش کیاجائے گاپارٹی کے منشورمیں عوام کے سامنے وہ پیش کرئینگے جس حل بھی ہمارے پاس ہوگااورمنشورمیں جووعدہ کرئینگے وہ پورابھی کرئینگے ہم جھوٹ نہیں بلکہ منشور پر حقیقی معنوں میں کام بھی کرئینگے بلاول بھٹو ہر چیز کو خود مانیٹر کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ صوبے ایک پارٹی کوکامیابی دلانے کیلئے راہ ہموارکیاجارہے تبدیلی والوں صوبے کاجوحال کیاہے وہ سب کے سامنے ہے اب دوبارہ عوام کوسبزباغ دیکھارہے ہیں لیکن صوبے کے عوام نے ان پہچان لیاہے خیبرپختونخوا کی عوام بی بی کی خدمات کو مد نظر رکھ کر ووٹ پی پی کے حق ڈالیں گے جبکہ پیپلز پارٹی کاموجودہ لیڈر نوجوان اور ملک کا خیر خواہ ہے ان کاکہناتھاکہ تھر میں پانی مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیاہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے خلاف ورزیوں پراپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں کچھ لوگ پری انتخابات سے قبل دھاندلی کررہے ہیں،،الیکشن کمیشن اپنے قوائد و ضوابط پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہوگئی ہے انہوں نے سوال کیاکہ موجودہ سیکرٹریز کو ابھی تک کیوں تبدیل نہیں کی جارہے ہیں جوایک ہی پارٹی کیلئے کام کررہے ہیں۔