2013 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی والوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی کے کھوکھلے نعرے پر ورغلا دیاتھا ،اب خیبرپختونخوا کے نوجوان عمران خان، پرویز خٹک اور تبدیلی کے دیگر نام نہاد علمبرداروں کو ووٹ کی طاقت سے عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما این اے 25 کے نامزد امیدوار خان پرویز خان کی صحافیوں سے گفتگو

منگل جون 21:55

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما این اے 25 کے نامزد امیدوار خان پرویز خان نے کہا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی والوں نے خیبرپختونخوا کے عوام بالخصوص نوجوانوں کو تبدیلی اور روزگار کی فراہمی کے کھوکھلے نعرے پر دھوکہ دے کر ورغلا دیاتھا اب خیبرپختونخوا کے نوجوان عمران خان،، پرویز خٹک اور تبدیلی کے دیگر نام نہاد علمبرداروں کو ووٹ کی طاقت سے عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے کیونکہ انہوں نے نہ تو صوبے میں کوئی تبدیلی لائی اور نہ نوجوانوں کو روزگار دیا اس ملک صوبے اور خاص کر حلقہ این اے 25 نوشہرہ Iکے نوجوانوں کو صرف روزگار نہیں بلکہ باعزت روزگار فراہم کریں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان نوشہرہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کانوٹس لیں کیونکہ میرے مدمقابل امیدوار پرویز خٹک کا بھائی ضلع ناظم اور بھتیجاتحصیل ناظم ہے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام کو 25 جولائی تک معطل کرکے ان کے جاری منصوبوں کا نوٹس لے اب ضلع نوشہرہ کے عوام پرویز خٹک کو ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں ووٹوں سے شکست دیں گے کیونکہ اب ان کی پری پولنگ منصوبہ بھی کام نہیں آئے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی لیاقت علی، پیرزاہدعلی نوخارے، پیپلزپارٹی نوشہرہ کینٹ کے صدر شاہ زیب، عمیر خان، پیر سردار بہادر بھی موجو د تھے انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں 25 جولائی کے دن جیت مزدوروں کسانوں اور اس ملک کے غریب عوام کی ہوگی کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ برسراقتدار آکر اس ملک کے مزدوروں کسانوں اور غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے اور پیپلزپارٹی ہی کی جدوجہد کا ثمر ہے کہ آج پورے ملک کے مزدور کسان کی نظریں پیپلزپارٹی پر لگی ہوئی ہے 2013 کے انتخابات میں جو لوگ پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر گئے تھے آج وہ عمران خان کے جو جھوٹے وعدوں اور پرویز خٹک کی دغلی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہوکر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں نوشہرہ دوبارہ منی لاڑکانہ بن گیا ہے پیپلزپارٹی کے خاتمے کے دعوے کرنے والے پیپلزپارٹی میں جوق درجوق شمولیتیوں سے خود حیران وپریشان ہے انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کس منہ سے نوشہرہ کلاں آکر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں جنہوں نے نوشہرہ کلاں نوجوانوں کو نوکریوں میں نظرانداز کرکے اپنے منظور نظر چہیتوں کو نوازکر نوکریاں دی ہیں جبکہ نوشہرہ کلاں کے غریب نوجوان روزگار کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں آج ان کو نوشہرہ کلاں کی یاد آگئی انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا کے عوام کو 300ارب روپے کا مقروض بنادیا ہے اور ٹھیکوں میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کردئیے جس کی گواہی ان کی اتحادی جماعت جماعت اسلامی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ آٹا چینی پرمٹ کا سنا تھا لیکن ریت بجری کے پرمٹ پہلی بار پرویز خٹک نے اپنے رشتہ داروں کے نام جاری کرکے کرپشن کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔