متحدہ مجلس عمل خیبر پختونخوا کا انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان، ٹکٹس کے اجراء کا سلسلہ شروع

پہلا انتخابی ٹکٹ جمعیت علما پاکستان کے رہنما انجینئر امیر عالم خان کو پی کے 62 سے جاری کردیاگیا

منگل 26 جون 2018 21:55

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل خیبر پختونخوا نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے امیدواروں کو انتخابی ٹکٹس جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا اور پہلا انتخابی ٹکٹ جمعیت علما پاکستان کے رہنما انجینئر امیر عالم خان کو پی کے 62کا ٹکٹ جاری کردیا جسکا اعلان باقاعدہ طور پر نوشہرہ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا گیا اس سلسلے میں ایم ایم اے کے صوبائی نائب صدر اور جمعیت علما پاکستان کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان اور نوشہرہ ایم ایم اے کے رہنماوں انجینئر امیر عالم خان ، افتخار احمد خان ،محبوب شیخ ، مولانا فضل غنی ، حاجی سیف اللہ ، اورحاجی عمر خٹک ، عبداللہ نے نوشہرہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے نے اپنے امیدواروں کو انتخابی ٹکٹیں جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور پہلا خیبرپختونخوا میں پہلا ٹکٹ پی کے 62سے جمعیت علماء پاکستان کے رہنما انجینئر امیر عالم خان کو ٹکٹ جاری کردیاگیا ہے اور 25 جولائی کو انتخابی نتائج میں بھی پہلی خوشخبری انجینئر امیر عالم خان کی کامیابی کی صورت میں آئے گی انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے پانچ دینی سیاسی جماعتوں کا اتحاد سیکولر قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے اپنے دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں کرپشن اقرباء پروری کی داستانیں رقم کی تھی اب وہ پرویز خٹک اور ان کے کرپٹ حواریوں کی ناکامیوں کی خوشخبری سے مٹائیں گے انجینئرامیر عالم خان نے ایم ایم اے کا ٹکٹ جاری کرنے پر ایم ایم اے کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن، شاہ اویس نورانی، سراج الحق سمیت دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی کے 62 سمیت پورے ملک میں کامیابی ایم ایم اے کی ہوگی اور سیکولر قوتوں کو عبرتناک شکست سے دوچارکریں گے کیونکہ انہی سیکولر قوتوں نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق غضب کئے ہیں اب غریب عوام 2018 کے انتخابات میں ان غصبوں سے اپنا انتقام ووٹ کے ذریعے لیں گے۔