Live Updates

تحریک انصاف پی کی73کے دیگرناراض اراکین نے بھی تیمورسلیم جھگڑاکی حمایت کااعلان

منگل 26 جون 2018 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) تحریک انصاف پی کی73کے دیگرناراض اراکین نے بھی تیمورسلیم جھگڑاکی حمایت کااعلان کردیا۔یہ اعلان دل روزخان ،ہاشم خٹک ،اخترگل ،آصف بنگش اوردیگرڈسٹرکٹ اورٹائون ممبرزنے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پرپی کی73لئے تحریک انصاف کے نامزدامیدوارتیمورسلیم جھگڑابھی موجودتھے ۔

دل روزخان کاکہناتھاکہ پی کے 73سے ٹکٹ کیلئے 32امیدواروںنے درخواستیں جمع کرائی تھی اورہم نے کافی بھاگ دوڑبھی کی کہ ٹکٹ ہمیں ہی ملے لیکن پارٹی قائدین نے متفقہ فیصلے کے تحت تیمورسلیم جھگڑاکوہی ٹکٹ دیاانہوں نے کہاکہ ہم اس فیصلے کے خلاف ٹریبونل میں بھی گئے تھے لیکن جب پارٹی کی جانب سے یہ کہاگیاکہ ٹکٹ تبدیل نہیں ہوگاجس کے بعد ہم پارٹی قائدین کیاس فیصلے کوتسلیم کرتے ہیںاور پارٹی قائدین کی جانب سے نامزدامیدوارکے حق میں دستبردارہونے کااعلان کرتے ہیں کیونکہ ہمارے لئے پارٹی مفادات سے بڑھ کرکوئی نہیں اورپارٹی قائدین جوبھی فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی کے 73کے تمام پارٹی اراکین اب تیمورسلیم جھگڑاکے ہاتھو ں کومضبوط کریں گے اورہم اکثریت سے اس نشست پر کامیابی حاصل کرینگے۔اس موقع پرتیمورسلیم جھگڑاکاکہناتھاکہ ان کے حق میں دستبرداری کااعلان کرنے والے پی ٹی آئی اراکین نے بڑے پن کامظاہرہ کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم سب کامقصدعمران خان کے نیاپاکستان کے ایجنڈے کوآگے بڑھاناہے ۔انہوںنے کہاکہ ناراض اراکین کے تحفظات بجاتھے تاہم پارٹی قیادت جوفیصلے کرتی ہیں وہ پارٹی کے بہترمفادبھی ہوتے ہیں ،ہمارااصل مقصدتبدیلی ہے اورپارٹی قائدین اورحلقے کے ورکرزاورعوام کومایوس نہیں کرونگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :