لیگ (ن) نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ملک کو دہشت گردی سے پاک کرکے امن وسکون اور استحکام لوٹادیا، علی یوسفزئی

منگل 26 جون 2018 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پی کے 78 پشاور سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار اور پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل علی خان یوسفزئی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ملک کو دہشت گردی سے پاک کرکے امن وسکون اور استحکام لوٹادیاہے جبکہ ملک وقوم کو گیم چینجر منصوبہ سی پیک دیا۔ توانائی کے بحران پرقابوپایاگیا اور نیشنل گرڈسٹیشن میں 10ہزارمیگاواٹ بجلی کا اضافہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز میلاد چوک پشاورمیں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ جلسے حلقہ این ای31سے قومی اسمبلی کے امیدوار ملک ندیم، پی کے 77 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار حسن محمود جان نے بھی خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا دن ہوگا اور مخالفین کو عبرت ناک شکست ہوگی۔ انہوں نے کارکنوں پرزوردیا کہ وہ محمدنوازشریف اور محمدشہباز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت اور یہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔