Live Updates

تحریک انصاف مہمند کے نامزد اُمیدوار ساجد خان کی قیادت میں 50 کلومیٹر طویل ریلی

منگل 26 جون 2018 22:00

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) تحریک انصاف مہمند کانامزد اُمیدوار ساجد خان کی قیادت میں یکہ غنڈ سے لکڑو تک 50 کلومیٹر طویل ریلی۔ ریلی میں سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں افراد کی شرکت۔ قبائلی ضلع مہمند کے عوام کی پسماندگی دور کیا جائیگا۔ مہمند عوام نے تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں پاکستان تحریک انصاف نے این اے 42 کے اُمیدوار ساجد خان مہمند کی قیادت میں یکہ غنڈ سرو کلے سے تحصیل صافی لکڑو تک 50 کلومیٹر طویل ریلی نکالی۔

جس میں سینکڑو کی تعداد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں نے حصہ لیااور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک پارٹی قائدین کیلئے خصوصی کنٹینرکا اہتمام کیا گیا تھا۔ ریلی کے احتتام پر منعقدہ جلسہ عام سے PTI کے نامزد اُمیدوار ساجد خان مہمند اور دوسرے قائدین سجاد مہمند، قاری رحیم شاہ، نوید احمد، اور امیر اللہ جنیدی نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ساجد خان کا کہنا تھا کہ آج کے کامیاب ریلی سے ثابت ہوا کہ مہمند قوم نے تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ انشاء اللہ تحریک انصاف کامیابی کی صورت میں مہمند عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔ ماضی میں قبائلی ضلع مہمند کیلئے کسی نے مخلصانہ کوششیں نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کی پسماندگی دور کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات