تخت بھائی،یوسی سری بہلول کے سینکڑوں افراد عوامی نیشنل پارٹی میں شامل

منگل 26 جون 2018 22:00

تخت بھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) یو سی سری بہلول پی کے 54تخت بھائی علا قہ پیر آباد کے پورا کا پورا گا ئوں عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی حلقہ این ای22کے امیدوار ملک آمان خان اور پی کی54کے امیدوار نوابزادہ شیر افغان خان کے ساتھ ہر قسم تعاون کر نے کا اعلان کر دیا ۔

اس سلسلے میں دو الگ الگ انتخا بی اجتما عات حجرہ سابق ناظم اور یو سی سری بہلول کے صدر مصری باچہ اور حجرہ با بو پیر واصل خان منعقد ہو ئے جس سے گا ئوں کے پورے افراد نے شر کت کی۔ اجتما عات سے قومی اسمبلی کے امیدوار ملک آمان خان ، پی کے 54کے امیدوار نوابزادہ شیر ا فغان خان ، ملگری تنظیموں کے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر میاں طاہر ایڈو کیٹ، عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے نائب صدر محمد ایوب یو سفزئی ، اے این پی یو سی سری بہلول کے صدر پیر مصری باچہ ، جنرل سیکرٹری حامد خان مہمند، پیر قاسم شاہ، پیرواصل خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مخا لفین لاکھ کو ششیں کریں۔

(جاری ہے)

انشا ء اللہ 2018کا سورج اے این پی کی کا میابی کا سورج طلو ع ہو گا ۔ اس موقع پر پو رے گا ئو ں کے مشران نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمو لیت کا اعلا ن کرتے ہو ئے دو نوں امیدواروں کے ساتھ ہر قسم تعا ون کر نے کا یقین دلا یا۔اس موقع پر دو نوں امیدواروں کی کا میابی کے لیئے کمیٹیا ں بنا ئی گئی۔