گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون،29افراد کیخلاف مقدمات درج

منگل جون 22:00

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف بھر پور کریک ڈائون کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی744مقامات پر چھاپے ماکر09دکانداروں کے چالان کیے جبکہ16,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،29افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر38افراد کو گرفتار کروایا گیا۔

(جاری ہے)

25 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہورنے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :