دبئی حکومت نے بھارتی شہریوں کو ائیرپورٹ آمد پر ویزہ فراہم کرنے کی سہولت فراہم کردی

muhammad ali محمد علی منگل 26 جون 2018 20:23

دبئی حکومت نے بھارتی شہریوں کو ائیرپورٹ آمد پر ویزہ فراہم کرنے کی سہولت ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) دبئی حکومت نے بھارتی شہریوں کو ائیرپورٹ آمد پر ویزہ فراہم کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھارتی شہریوں کیلئے خصوصی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ بھارتی شہریوں کو اب دبئی جانے کیلئے پہلے سے ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دبئی حکومت نے بھارتی شہریوں کو ائیرپورٹ آمد پر ویزہ فراہم کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔

دبئی حکام کی جانب سے بھارتی شہریوں کو ائیرپورٹ پر ویزہ جاری کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔ بھارتی شہریوں کو دبئی ائیرپورٹ پر ویزہ حاصل کرنے سے قبل 100 درہم انٹری فیس اور 20 درہم بطور سروس فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس کے بعد بھارتی شہریوں کو دبئی کا 14 روزہ پرمٹ جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

14 روزہ پرمٹ ختم ہونے کے بعد مزید قیام کیلئے 250 درہم فیس ادا کرکے مزید 28 دن کیلئے قیام کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔