ڈیرہ مرادجمالی میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف انجمن تاجران اور شہریوں کی احتجاجی ریلی

مظاہرین نے دھرنا دے کر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا

منگل 26 جون 2018 22:00

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ڈیرہ مرادجمالی میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف انجمن تاجران اور شہری ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور قومی شاہراہ پرگریڈاسٹیشن کے سامنے دھرنادیاگیااحتجاجی ریلی ڈی سی چوک سے انجمن تاجران کے صدر کامریڈ تاج بلوچ اور شہری ایکشن کمیٹی کے قائم مقام صدر وڈیرہ عاشق علی عمرانی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی مزدورچوک ،بس اڈہ سے ہوتی ہوئی گریڈ اسٹیشن پہنچی جہاں مظاہرین نے دھرنا دے کر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا دھرنے پر بیٹھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر کامریڈ تاج بلوچ شہری ایکشن کمیٹی کے قائمقام چیئرمین وڈیرہ عاشق علی عمرانی،سنی تحریک کے مولوی نواب الدین ڈومکی ، نصیرآباد عوامی تحریک کے چیئرمین امدادحسین مری ،خان محمد مینگل ،فقیرکریم بخش ابڑو،عبدالغفوربنگلزئی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی ایشیا کے گرم ترین علاقوں میں شمار ہوتاہے لیکن پھر بھی شہر میں12سے 14گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 16سی18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے نئے تعمیر ہونے والے گریڈ اسٹیشن میں رکھا گیا ٹرانسفارمر ابھی تک فعال نہیں ہوسکا جو یہاں کے مکینوں کے ساتھ ظلم وذیادتی ہے اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو شٹرڈائون سمیت سندھ بلوچستان قومی شاہرہ بند کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری کسیکو پر عائد ہوگی دھرنے کے مظاہرین سے اظہار ہمدری کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر وامیدوار حلقہ پی بی 11کے امیدوار میرمحمد صادق عمرانی ،نیشنل پارٹی کے امیدوار میر علی حسن منجھو ،بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر سکندر خان عمرانی گریڈاسٹیشن کے سامنے لگائے گئے مظاہرین کے کیمپ پہنچے جہاں پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی عوام کے ساتھ ہیں ان پر کسی بھی قسم کا ظلم اور جبر ہر گزبرداشت نہیں کریں گے ہم اپنے عوام کے درمیان بیٹھے ہیں اور ان کے دکھ ودرد کا ہمیں احساس ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور لوڈ شیڈنگ کوختم کرنے کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو سے بھی بات کی جائے گی 4گھنٹے مظاہرین کا احتجاجی دھرنا جاری رہا جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی علی محمد اور تحصیلدار ڈیرہ مرادجمالی بہادر خان کھوسہ نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے جس بعد دھرنے کو موخر کرکے قومی شاہراہ کو کھول دیا گیا ۔