انتخابات کو شفاف بنانیکے لئے سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کریں گے، ڈی آئی جی سبی ریجن

ہر تھانے سے روزانہ کی بنیا دپر رپورٹ بھی طلب کی جائے گی تاکہ تھانوں کی کاروائی کی بھی مانیٹرنگ کی جاسکے، عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے شہر بھر میں پولیس کے ناکوں سمیت پولیس گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، معاشرے سے ہر قسم کے جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ،سبی پریس کلب کے وفد سے گفتگو

منگل 26 جون 2018 22:01

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پویس سبی ریجن محمد یوسف ملک نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات کو شفاف بنانے اور پولنگ اسٹیشنوں،ووٹر ز اور الیکشن کمیشن کے عملے کی سیکورٹی کیلئے فول پروف اقدامات کریں گے انتخابات میں عوام کو پر امن ماحول فراہم کریںگے جرائم کے خاتمے کیلئے عوام، میڈیا اورپولیس کا ایک دوسرے سے تعاون ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی جی آفس سبی میں ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے سنیئر نائب صدر محمد طاہر عباس منتظر ، فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ،پریس سیکرٹری نیاز احمد نیازی آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہرعلی بھی موجود تھے ڈی آئی جی سبی ریجن محمد یوسف ملک نے کہا کہ سبی میں عام انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دے گی اس کے علاوہ ہم نے سیکورٹی پلان بھی تشکیل دیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو بروقت کنٹرول کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ ہر تھانے سے روزانہ کی بنیا دپر رپورٹ بھی طلب کی جائے گی تاکہ تھانوں کی کاروائی کی بھی مانیٹرنگ کی جاسکے جرائم کسی بھی نوعیت کے ہوںان کی روک تھام ضروری ہے عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے شہر بھر میں پولیس کے ناکوں سمیت پولیس گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے عوام کی جان ومال عزت وآبرو کی حفاظت پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے معاشرے سے ہر قسم کے جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی