Live Updates

آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے، سردار یار محمد رند

عمران خان ایک ایماندار نڈر اور بے باک لیڈر ہے ،بلوچستان کی سابقہ حکومتوں نے تباہی مچائی کھربوں روپے کرپشن کی نظر ہوئے بلوچستان کے لوگ آج بھی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،فیض سلطان کے آستانہ پر عوامی اجتماع سے خطاب پی ٹی آئی اقتدار میں آکر لوٹ کھسوٹ کے نظام کا خاتمہ کرے گی پولیس اور انتظامیہ کے معاملات میں بہتر اصلاحات لائی جائیں گی، میر خان محمد جمالی

منگل 26 جون 2018 22:01

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ عوام میں سیاسی شعور اور بے داری کی لہر آچکی ہے 2018الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے کسی کو دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے عمران خان ایک ایماندار نڈر اور بے باک لیڈر ہے ،بلوچستان کی سابقہ حکومتوں نے تباہی مچائی کھربوں روپے کرپشن کی نظر ہوئے بلوچستان کے لوگ آج بھی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد خان رند نے اوستہ محمد میں دربار عالیہ حضرت سلطان باہوؒ کے خانوادہ فیض سلطان کے آستانہ پر بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بار بار آزمائے ہوئے کو دوبارہ آزمانا حماقت ہو گی نے کہا بلوچستان کے گرین بیلٹ کی حالت زار دیکھ کر دکھ ہوتا ہے گذشتہ پانچ سالوں میں منتخب عوامی نمائندوں کو اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈ ملے تاہم لوگوں کی حالت نہ بدل سکی شہروں اور دیہاتوں میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں نہری نظام تہس نہس ہو چکا ہے خستہ حال سڑکیں پسماندگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں کہا کہ آج نصیر آباد اور جعفر آباد میں تعلیمی زبوں حالی اور صحت ِ عامہ کی سہولتوں کی عدم دستیابی باعث تشویش ہے اس علاقے میں لوگ جگر کے کینسر سے مر رہے ہیں لیکن ہسپتالوں میں معمولی بیماری کا علاج بھی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بلوچستان میں ڈویثرن کی سطح پر یونورسٹی بنائی جائے گی اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی دی تو انشا اللہ بلوچستان کا نقشہ تبدیل کر دیں گے انہوں نے سبی میں چاکر خان یونیورسٹی کے قیام اور اسمبلی سے بل پاس کرانے پر قدوس بزنجو کی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ترقی دیکھنی ہے تو شوران جیسے دور دراز علاقے میاں آکر دیکھو جہاں میں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک ایسی مثالی درس گاہ کی بنیاد ڈالی ہے جو پاکستاں کے کسی بڑے تعلیمی ادارے سے کم نہیں جہاں غریب اور مزدور کا بچہ مفت تعلیم حاصل کرے گا میرٹ پر آنے والے بچوں کے تمام تعلیم اخراجات میری ذمہ داری ہوں گے انہوں نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کو بزرگ اور معاملہ فہم لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مشاورت سے بلوچستان میں پی ٹی آئی کو گراس روٹ لیول تک مقبول عوامی پارٹی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ میر ظفر اللہ خان جمالی نے اپنے دو بیٹے پارٹی کو دئے ہیں جو پی بی 13اور14سے الیکشن لڑ رہے ہیں سردار یار محمد رند نے عجلت میں بنی پارٹی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے از راہ تفنن کہا کہ رمضان المبارک میں پکوڑے ملتے ہیں لیکن اس مرتبہ سیاسی یتیموں کو باپ ملا عوام بخوبی جانتے ہیں کہ راتوں رات یہ پارٹی کیسی بنی باپ کے اراکین کسی خوش فہمی میں نہ رہیں سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ گذشتہ نصف صدی سے عوامی خدمت کرتا آرہا ہوں موجودہ سیاسی صور ت حال میں یہ مناسب سمجھا کہ اپنے بیٹوں کو عمران خان کی پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑاوں میری صحت اجازت نہیں دیتی کہ اب سیاست میں فعال کردار ادا کر سکوں تاہم میں دعاگوں ہوں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنا حصوصی کرم کرے پی ٹی آئی کے نامزد امیداوار برائے قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی نے کہا کہ بلوچستان کا گرین بیلٹ دھائی دے رہا ہے پانی کی شدید قلت سے نہری علاقہ بنجر بن رہا ہے ماضی کی حکومتوں نے اس حساس مسئلے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی ہماری ترجیحات میں نہری نظام کی بحالی اور بلوچستان کے حصے کا پانی لینے کے علاوہ معیاری تعلیمی اداروں اور اعلیٰ معیار کی ہسپتالوں کا قیام ہو گا جہاں غریب کا بچہ بھی وہی تعلیم حاصل کر سکے جو امیر اور صاحب ثروت لوگوں کے بچے حاصل کر رہے ہیں پی ٹی آئی اقتدار میں آکر لوٹ کھسوٹ کے نظام کا خاتمہ کرے گی پولیس اور انتظامیہ کے معاملات میں بہتر اصلاحات لائی جائیں گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات