نیشنل پارٹی حقیقی قوم پرستی کی سیاست کررہی ہے، سینٹر کبیر قریشی

منگل جون 22:01

خالق آباد منگوچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینیٹر میرکبیراحمد محمدشہی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی حقیقی قوم پرستی کی سیاست کررہی ہے 2013ء کے الیکشن میں قلات سے الیکشن کی جیت اورمیرا ایوان بالا کے لیے سینیٹر منتخب ہونا مرحوم میرعبداللہ جان محمدشہی، شہید عبدالخالق لانگوکے نصف صدی کی مسلسل سیاسی جدوجہد کانتیجہ ہے اورآج بھی ہم ان کے نقش قدم پرچل کرنیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابی میدان میں آئے ہیں این اے 267 سکندرآبادقلات مستونگ سے نواب محمدخان شاہوانی، پی بی 37قلات سے سیداشرف شاہ ہمارے امیدوار ہیں اوران کی کامیابی کے لیے کارکن تیاریاں تیز کردیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے زردغلام جان میں محمدشہی ہائو س میں مختلف قبائل کے معتبرین اورنیشنل پارٹی کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارامقصد بلاتفریق علاقے کی تعمیروترقی اورخوشحالی ہے اشرف شاہ کی کامیابی سے علاقے کی ترقی میں مثبت سوچ کوفروغ ملے گانیشنل پارٹی ہمیشہ اصولوں کی سیاست پرکاربندرہی ہے اورایک واضح موقف رکھتی ہے بلوچستان میں امن وامان قائم کرنے کاکریڈٹ بھی ہمارے قائدین کے سرجاتا ہے جنہوں نے سب سے پہلے امن کانعرہ لگاکربلوچستان میں کسی حدتک امن لانے میں کامیا ب ہوئے

متعلقہ عنوان :