لیویز فورس کی کوہلو میں کاروائیاں ، پکڑی گئی سینکڑوں شراب کی بوتلیں تلف کر دیں

منگل 26 جون 2018 22:08

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) منشیات ڈے کو مدنظر رکھ کر لیویز فورس نے مختلف کاروائیوں میں پکڑی گئی سینکڑوں شراب کی بوتلیں تلف کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج دوست کی ہدایت پر جوڈیشنل مجسٹریٹ جنید نواز کی سربراہی میں سینکڑوں شراب کی بوتلیں تلف کردی از موقع پر جوڈیشل ، ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل آختر، رسالدار میجر شیر محمد ،تحصیلدار عبدالصمد مری رسالدار محمد ظریف موجود تھے۔

واضح رہے شراب کی یہ بوتلیں گزشتہ برس 17 مارچ 2017 کو سب تحصیل تمبو کے علاقے سِڑی میں ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت رسالدار شیر محمد کی سربراہی میں لیویز نے کاروائی کے دوران برآمد کی تھی منشیات فروشوں کے خلاف کوہلو کی تاریخ میں پہلی بار لیویز کی یہ اہم کامیاب کارروائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :