تحصیل گرسنی میں نوجوان چرواہے نے خود کشی کرلی

حنیف کو قتل کیا گیا ہے ، ورثاء کا الزام

منگل 26 جون 2018 22:08

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) تحصیل گرسنی میں نوجوان چرواہے نے خود کشی کرلی نوجوان حنیف ولد حاجی آمین ،،ولی حمد نامی شخص کا مال مویشی چراہا رہا تھا وہ ایک جوپان تھاگزشتہ روز الصبح نوجوان کے خودکشی کی خبر ملی ورثا نے الزام لگایا کہ حنیف کو قتل کیا گیا ہے چرواہا کے مالک ولی حمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ نوجوان نے خود کو گولی مارکر خود کشی کر لی ہے گولی نوجوان کی سینے میں لگی ہے ورثا نے لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تحصیلدار گرسنی مرتضی مری بھی موقع پر پہنچ گیا نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ڈاکٹروں کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے تک دو دن لگ سکتے ہیں جس کے بعد میڈیکل رپورٹ میں اصل وجوہات سامنے آ سکیں گی

متعلقہ عنوان :