شاعر، ادیب اور نقاد پروفیسر یوسف حسن راولپنڈی میں سپرد خاک

منگل 26 جون 2018 22:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) معروف ترقی پسند شاعر، ادیب اور نقاد پروفیسر یوسف حسن کو عیدگاہ قبرستان راولپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ پروفیسر یوسف حسن طویل عرصہ سے علیل تھے۔ پروفیسر یوسف حسن کا شمار اردو اور پنجابی شاعری اور تنقید کے اساتذہ میں ہوتا تھا ۔ پروفیسر یوسف حسن نے طویل عرصہ تک گورنمنٹ کالج اصغر مال راولپنڈی میں خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے علمی و ادبی حلقوں اور ترقی پسند سیاستدانوں کا پروفیسر یوسف حسن کے انتقال پر اظہار افسوس پروفیسر یوسف حسن نے سماجی رویوں، عالمی و علاقائی سیاست اور علم و ادب پر سینکڑوں مضامین تحریر کیے ۔ پروفیسر یوسف حسن کی آخری رسومات مسلم ھائی اسکول سید پورروڈ میں ادا کی گئی ۔ڈاکٹر روش ندیم نے اے پی پی کو بتایاکہ نماز جنازہ میں جڑواں شہروں کے (بائیں بازو کے )ترقی پسند ادیب و شعراء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پرمقتدرہ قومی زبان کے سابق صدر افتخار عارف ،سول سوسائٹی کی نمائندہ فرزانہ باری ،عصمت شاہجہاں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔