چینی باشدے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان کو رہا کردیا گیا

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کو ثبوت نہ ملنے پر باعزت بری کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل جون 20:30

چینی باشدے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان کو رہا کردیا گیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-26 جون 2018ء) :چینی باشدے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان کو رہا کردیا گیا کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کو ثبوت نہ ملنے پر باعزت بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق 5 فروری کو کراچی میں ایک چینی باشندے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔شین زو نامی شخص کراچی میں قائم ایک شپنگ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر تھے اور حملے کے وقت وہ اکیلے تھے تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کی جب ملزمان نے فائرنگ شروع کی تو اس وقت کار میں دو چینی موجود تھے تاہم دوسرا شخص وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوا لیکن وہ تاحال نہیں مل پایا۔

س موقع پر شین زوکو ہسپتال پہنچیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔اس موقع پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 3 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن پر بعد میں کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ چلا گیا ۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چینی باشدے کے قتل میں گرفتار تنیوں ملزمان کو رہا کر دیا ہے۔ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ہونے پر انہیں بری کیا گیا ہے۔اس موقع پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کا کہنا تھا کہ چونکہ اس سارے عرصے میں ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت نہیں مل پائے لہذا اگر انے خلاف کوئی اور کیس نہیں تو انکو رہا کر دیا جائے۔